رسائی کے لنکس

تبتی سرکشی کی سالگرہ، نیپال میں مظاہرین گرفتار


نیپال
نیپال

جلا وطن تبتی اور اُن کے حامیوں نے پیر کے روز دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے، جن میں نیویارک، نئی دہلی اور لندن شامل ہیں

نیپال میں پولیس نےکم از کم نو تبتیوں کو گرفتار کیا ہے۔ وہ چینی حکمرانی کے خلاف تبتی باشندوں کی طرف سے ہونے والی بغاوت کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر مظاہرہ کر رہے تھے، جِس دوران سکیورٹی کا سخت بندوبست کیا گیا تھا۔

کھٹمنڈو میں حکام نے بتایا ہے کہ اُنھوں نے پانچ افراد کو اُس وقت حراست میں لیا، جب چند لوگ چینی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کر رہے تھے۔

دیگر چار افراد کو نیپال کے دارالحکومت کے چند دوسرے مقامات سے گرفتار کیا گیا۔

تبتی نوجوانوں کی علاقائی کانگریس کے صدر، پسنگ نے ’وائس آف امریکہ‘ کی تبتی سروس کو بتایا کہ پولیس کو اس لیے تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو مظاہرہ کرنے سے روکا جا سکے۔

بقول اُن کے، نیپالی وزارتِ داخلہ نے آج صبح ہی سے کٹھمنڈو کی وادی میں تبتیوں کے خیموں کے گرد سینکڑوں کی تعداد میں پولیس تعینات کر دی تھی۔ اُنھوں نے ہمیں متنبہ کیا کہ مظاہرہ نہ کیا جائے اور گھروں کے اندر رہا جائے۔ تبت کی دکانوں کے مالکان سے بھی کہا گیا تھا کہ اُنھیں بند نہ کیا جائے، اور یہ کہ کوئی بھی باہر نہیں نکل سکتا۔ اس لیے، ایسا لگتا ہے کہ کھٹمنڈو میں تبتی اپنے پی گھروں میں نظربند ہیں۔

جلا وطن تبتی اور اُن کے حامیوں نے پیر کے روز دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے، جن میں نیویارک، نئی دہلی اور لندن شامل ہیں۔

دس مارچ، 1959ء میں چین کی حکمرانی کے خلاف تبتی سرکشی نے سر اُٹھایا، اور دلائی لاما اور اُن کے متعدد حامی جلا وطن ہوئے۔
XS
SM
MD
LG