یونان میں منگل کو دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ مسافر ٹرین لاریسا شہر کے قریب مال بردار ٹرین سے ٹکرائی تھی جس کے سبب مسافر ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور ابتدائی دو بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ ٹرین رات ساڑھے سات بجے ایتھنز سے تقریباً 350 مسافروں کو لے کر ملک کے شمالی شہر تھیسالونیکی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق حادثے میں لگ بھگ 85 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یونان میں خوف ناک ٹرین حادثہ

1
یونان میں منگل کو مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں تصادم ہوا ہے۔

2
حادثے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

3
ٹرین رات ساڑھے سات بجے ایتھنز سے تقریباً 350 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی تھی۔

4
حکام کے مطابق حادثے میں لگ بھگ 85 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔