امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ سے قبل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن نے انتخابی جلسوں کے دوران ہفتے اور اتوار کو خطاب کیا۔ دونوں امیدواروں کی نظریں سوئنگ اسٹیٹس پر ہیں جہاں ووٹرز کسی بھی امیدوار کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں۔ دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے حالیہ چند روز میں ان ریاستوں کے دورے کیے ہیں۔
بائیڈن اور ٹرمپ کی سوئنگ اسٹیٹس میں انتخابی مہم
1
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ریاست پینسلوینیا کے علاقے بٹلر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتخابی مہم کے دوران ریلی سے خطاب کیا۔
2
ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار اور سابق نائب صدر جو بائیڈن نے ریاست مشی گن کے علاقے بلوم فیلڈ میں خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق صدر براک اوباما بھی ان کے ہمراہ تھے۔
3
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست پنسلوینیا کے شہر بٹلر میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران مخالف امیدوار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
4
کاملا ہیرس نے فلوریڈا کے پام بیچ اسٹیٹ کالج میں انتخابی مہم کے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے اپنے حامیوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور خوشی سے ان کا خیر مقدم کیا۔