امریکہ میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ سے قبل ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن نے انتخابی جلسوں کے دوران ہفتے اور اتوار کو خطاب کیا۔ دونوں امیدواروں کی نظریں سوئنگ اسٹیٹس پر ہیں جہاں ووٹرز کسی بھی امیدوار کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں۔ دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے حالیہ چند روز میں ان ریاستوں کے دورے کیے ہیں۔
بائیڈن اور ٹرمپ کی سوئنگ اسٹیٹس میں انتخابی مہم
5
مشی گن میں صدر ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں راہباؤں کی بڑی تعداد بھی شریک ہے۔
6
سابق امریکی صدر براک اوباما بھی جو بائیڈن کی حمایت میں پیش پیش ہیں۔ براک اوباما مختلف ریاستوں میں ڈیمو کریٹک اُمیدواروں کی حمایت کے لیے سرگرم ہے۔
7
صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کے لیے ری پبلکن پارٹی کے اُمیدوار ہیں۔ صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وہ با آسانی بائیڈن کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
8
وائٹ ہاؤس کی سینئر مشیر اور صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ بھی یکم نومبر 2020 کو مشی گن اسپورٹس اسٹارز پارک میں ہونے والی انتخابی ریلی میں شریک تھیں۔