رسائی کے لنکس

logo-print

پوتن سے رواں موسم گرما میں ملاقات ممکن ہے: ٹرمپ


امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "یہ ممکن ہے" کہ وہ اس موسم گرما میں روس کے صدر ولادیمر پوتن سے ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر ٹرمپ نے اس بات پر اصرار کیا کہ روس کو بڑے صنعتی ممالک کے گروپ سیون میں دوبارہ شامل ہونے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

انھوں نے اس گروپ سے روس کے اخراج کا الزام یہ کہتے ہوئے سابق صدر براک اوباما پر عائد کیا کہ "میرے خیال میں صدر اوباما انھیں [پوتن کو] پسند نہیں کرتے تھے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ "میرے خیال میں یہ کہیں بہتر ہے کہ ہم روس کے ساتھ چلیں۔"

یوکرین کے ایک علاقے کرائمیا کے روس کے ساتھ الحاق کی وجہ سے گروپ ایٹ سے روس کو علیحدہ کردیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ گروپ سیون کہلاتا ہے۔

ٹرمپ کے اس الحاق کا الزام بھی اوباما پر عائد کرتے کہا کہ یہ اوباما کی غلطی تھی کیونکہ "پوتن صدر اوباما کی عزت نہیں کرتے تھے۔"

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG