رسائی کے لنکس

امریکہ: الاسکا میں زلزلہ، کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا


Alaska-Map
Alaska-Map

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر آٹھ ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز الاسکا کے جزائرِ الوشین کے مغرب میں بحرالکاہل میں تھا۔ بعد میں آنے والی اطلاعات کے مطابق، حالات معمول پر آگئے ہیں

امریکہ کی ریاست الاسکا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد ریاست کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی، جسے بعدازاں واپس لیا گیا۔

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر آٹھ ریکارڈ کی گئی۔

سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز الاسکا کے جزائرِ الوشین کے مغرب میں بحرالکاہل میں تھااور اس کا مرکز 71 میل گہرائی میں تھا۔


تاحال زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

امریکہ کے 'سونامی وارننگ سینٹر' کے مطابق زلزلے کے بعد نکوسکی سے اٹو تک الاسکا کی ساحلی پٹی کو سونامی کے خطرے کا سامنا تھا۔
XS
SM
MD
LG