رسائی کے لنکس

ترکی: فوجی بغاوت کے مبینہ منصوبے میں ملوث 19 افراد کو جیل بھیجنے کاحکم

ترکی: فوجی بغاوت کے مبینہ منصوبے میں ملوث 19 افراد کو جیل بھیجنے کاحکم
ترکی: فوجی بغاوت کے مبینہ منصوبے میں ملوث 19 افراد کو جیل بھیجنے کاحکم

ایک ترک عدالت نے 19 افراد کو، جن پر حکومت کا تختہ الٹنے کے ایک مبینہ منصوبے سے تعلق کاشبہ کیا گیاتھا، دوبارہ جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

مشتبہ افراد حاضر سروس یا ریٹائرڈ فوجی ہیں اور انہیں جمعرات کے روز مقدمے کے مؤخر ہونے کے بعد رہا کردیا گیاتھا۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ 2003ء کے مبینہ منصوبوں میں حکومت کے خلاف بداعتمادی پیداکرکے فوجی قبضے کا راستہ ہموار کرنے کے لیے مساجد میں بم دھماکوں اور دوسرے حملوں کاپروگرام بنایا گیا ہے۔

19 مشتبہ افراد 70 لوگوں کے اس گروپ کا حصہ ہیں جنہیں ابتدائی طور پر فروری میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کوئی فوجی انقلاب کا منصوبہ نہیں تھا۔

ترک فوج 1960ء اور 1997ء کے درمیان چار حکومتوں کا تختہ الٹ چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG