رسائی کے لنکس

قاہرہ بم دھماکے میں پولیس کے دو اعلیٰ افسر ہلاک


حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والے بم د ھماکے میں پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

مصر کے سیکورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں وزارت خارجہ کے دفتر کے قریب ایک بم دھماکے میں پولیس کے دو اعلیٰ افسر ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو ہونے والے بم د ھماکے میں پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

فوری طور پر کسی نے بھی اس واقعے کے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

گزشتہ سال فوج کی طرف سے جمہوری طور پر منتخب ہونے والے پہلے صدر محمد مرسی کو ہٹائے جانے کے بعد سے ملک میں عسکریت پسندوں کی طرف سے بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا جس میں کئی پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مرسی کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد حکام نے ان کے 1400 سے زائد حامیوں کو ہلاک اور ہزاروں کو جیلوں میں بند کیا۔

انسانی حققو ق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ گزشتہ سال قاہرہ میں سینکڑوں مظاہرین کی ہلاکتوں کے بارے میں مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے پوچھ گوچھ ہونی چاہیے۔

XS
SM
MD
LG