رسائی کے لنکس

عرب امارات میں مبینہ شدت پسند گرفتار


متحدہ عرب امارات میں حکام نے 'القاعدہ' سے منسلک دہشت گرد گروہ سے تعلق کے شبہ میں سات افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں حکام نے 'القاعدہ' سے منسلک دہشت گرد گروہ سے تعلق کے شبہ میں سات افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'وام' نے جمعرات کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مبینہ گروہ کے ارکان ملک میں "کاروائیوں کی منصوبہ بندی" کرنے کے ساتھ ساتھ 'القاعدہ' کےنظریات کے فروغ اور نئے لوگوں کو بھرتی کرنے پر کام کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے جانے والے تمام سات افراد عرب ممالک کے شہری ہیں تاہم ان کے متعلق حکام نے مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مبینہ گروہ خطے میں سرگرمیوں میں اضافےکی غرض سے 'القاعدہ' کو مالی اور دیگر وسائل فراہم کر رہا تھا۔

گزشتہ سال دسمبر میں بھی عرب امارات کے حکام نے "باغیوں" کے ایک گروہ کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا جو ان کے بقول امارات، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔
XS
SM
MD
LG