رسائی کے لنکس

برطانیہ: 100 سے زائد گاڑیوں میں تصادم


عینی شاہدین کے مطابق جب گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں تو اس وقت پل پر شدید دھند تھی۔

برطانیہ میں جمعرات کی صبح ایک پل پر 100 سے زائد گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کینٹ پولیس کی ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گاڑیاں ٹکرانے کے بعد متعدد لوگ اُن میں پھنس گئے۔

مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئی تھیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تاحال اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن 2006ء میں اس پل کو آمد و رفت کے لیے کھولے جانے کے بعد ہی سے یہاں پر حفاظتی انتظامات خصوصاً روشنی کے انتظام پر سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق پل پر صبح کے وقت شدید دھند تھی اور گاڑیوں کا بے پناہ رش تھا۔
XS
SM
MD
LG