روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے روس نواز باغیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کی فورسز کو محصور علاقے ڈبالٹسیو سے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ دیں جب کہ انھوں نے کیئف کی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے کی اجازت دے۔
یوکرین میں امن معاہدے کے بعد کی صورت حال

1
روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے روس نواز باغیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کی فورسز کو محصور علاقے ڈبالٹسیو سے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ دیں۔

2
صدر پوٹن نے کیئف کی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے فوجیوں کو ہتھیار ڈالنے کی اجازت دے۔

3
تازہ معاہدے کے مطابق فریقین ان سرحدی علاقوں سے منگل تک بھاری ہتھیار واپس لے جانا تھے۔

4
چار ملکی جنگی بندی معاہدے کے باوجود مشرقی یوکرین کے علاقے ڈیبالٹسیو سے شدید لڑائی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔