یوکرین کے عبوری صدر نے کہا ہے کہ کرائمیا میں اس کے بحری ہیڈکوارٹر پر روسی فورسز اور کرائمیا کے حکام کی حراست میں موجود کمانڈر کو رہا کر دیا گیا ہے۔
جمعرات کو ایک بیان میں صدر الیگزنڈر ٹرچینوف کا کہنا تھا کہ ریئر ایڈمرل سرگئی ہائڈیوک کو متعدد یرغمالیوں سمیت رہا کیا گیا۔
ان افراد کو بدھ کو کرائمیا کے علاقے سیواستوپول کے بحری اڈے پر تحویل میں لیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق روس کی حامیوں نے اس اڈے پر قبضہ کیا تھا لیکن صدر ٹرچینوف نے بیان میں خیال ظاہر کیا کہ اس میں روسی فورسز بھی شامل تھیں۔
اس قبضے کے وقت یوکرین کے فوجیوں کی طرف سے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔ یہ اقدام روس کی طرف سے کرائمیا کو اپنا حصہ بنائے جانے کے ایک معاہدے پر دستخط کے ایک روز بعد سامنے آیا۔
کرائمیا میں گزشتہ اتوار کو لوگوں کی اکثریت نے روس کے ساتھ الحاق کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ امریکہ اور یورپی یونین اس ریفرنڈم کو غیر قانونی قرار دے چکے ہیں۔
یوکرین کے سلامتی اور دفاعی کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے کرائمیا کے خطے سے اپنے فوجی اہلکار واپس بلانے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
آندرے پاروبیئف کا کہنا تھا کہ کیئف اس جزیرہ نما کو غیر فوجی علاقہ قرار دینے کے لیے اقوام متحدہ سے حمایت کی درخواست کرے گا۔ انھوں نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ فوجی مشقیں کرنے کا بھی تذکرہ کیا لیکن اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔