شام کے محصور شہر حلب کے لیے امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر ہوئے ایک فضائی حملے میں 20 شہری اور شام کی ہلال احمر کا ایک کارکن مارے گئے تھے۔
شام: امدادی قافلے پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سرگرمیاں معطل

1
حلب کے لیے امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر ہوئے ایک فضائی حملے میں 20 شہری اور شام کی ہلال احمر کا ایک کارکن مارے گئے تھے۔

2
اس حملے میں تقریباً ایک سو ٹن انتہائی ضروری خوراک اور ادویہ بھی برباد ہو گئیں۔

3
ماسکو اور دمشق اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر چکے ہیں۔

4
امدادی قافلہ حلب میں باغیوں کے زیرِ قبضہ دیہی علاقوں میں جا رہا تھا۔