رسائی کے لنکس

ملائشین طیارہ، ملبے کی تلاش مزید ایک ہفتہ جاری رہنے کا امکان


ملائشیا کا کہنا ہے کہ تلاش کا یہ کام ’بہت پیچیدہ نوعیت‘ کا ہے۔ ملائشین حکومت نے اس سلسلے میں کامیابی کے لیے عوام کو دعا کرنے کی بھی تلقین کی۔

آسٹریلیا نے کہا ہے کہ ملائشین طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام مزید ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گمشدہ ملائشین طیارے کی باقیات ڈھونڈنے کے لیے اس وقت بحر ِ ہند کے دس کلومیٹر کے حصے میں تلاش کا کام جاری ہے۔

ملائشیا کا کہنا ہے کہ تلاش کا یہ کام ’بہت پیچیدہ نوعیت‘ کا ہے۔

ملائشین حکومت نے اس سلسلے میں کامیابی کے لیے عوام کو دعا کرنے کی بھی تلقین کی۔

امریکی بحریہ کی جانب سے ایک جدید زیر ِ سمندر آبدوز کے ذریعے بحر ِ ہند میں ملائشین طیارے کی باقیات ڈھونڈنے کے لیے تلاش کا کام جاری ہے۔

کوالالمپور سے عملے اور مسافروں سمیت 239 افراد کو بیجنگ لے جانے والا ملائیشین ایئر لائن کا جہاز ایم ایچ 370 آٹھ مارچ کو پرواز سے ایک گھنٹے بعد ہی لاپتا ہوگیا تھا۔

تقریباً ڈیڑھ ماہ سے جاری تلاش کے اس کام میں تا حال کوئی کامیابی نہیں حاصل ہو سکی ہے۔

تلاش کے اس کام میں دو درجن سے زائد ممالک حصہ لے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG