رسائی کے لنکس

معروف اداکار پال واکر کی حادثاتی موت

ہالی ووڈ کے اداکار پال واکر امریکہ میں ہفتہ کو پیش آئے ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ پال واکر کی عمر 40 سال تھی۔ 'فاسٹ اینڈ فیوریئس' سیریز کی فلم کے ایک مرکزی کردار سے شہرت پانے والے اداکار کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا ہے کہ ہفتہ کی سہ پہر ان کی گاڑی کو لاس اینجلس میں حادثہ پیش آیا۔ بیان کے مطابق وہ عطیات جمع کرنے کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے اور حادثے کے وقت گاڑی ان کا دوست چلا رہا تھا۔ واکر 'فاسٹ اینڈ فیوریئس' سیریز کی نئی فلم میں بھی کام کر رہے تھے جب کہ حال ہی میں ریلیز کے لیے تیار سسپنس فلم 'آورز' میں کام کر چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG