رسائی کے لنکس

امریکی شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کا مشورہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی سفارت خانے نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو سرکاری عمارتوں اور شہر میں بڑے ہوٹلوں میں جانے سے خبردار کیا ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو سرکاری عمارتوں اور شہر میں بڑے ہوٹلوں میں جانے سے خبردار کیا ہے۔


سفارت خانے نے اپنے انتباہ میں پاکستانی وزارت داخلہ کے اس خط کا ذکر کیا جس میں ممکنہ دہشت گردی کے حملوں سے متنبہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک الرٹ میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر شہر میں پولیس کو چوکنا کر دیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت کی اہم سرکاری عمارتوں، شہر میں بڑے ہوٹلوں اور مصروف تفریح گاہوں پر سکیورٹی کے اضافی انتظامات کیے گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG