رسائی کے لنکس

بھارت میں امریکی سفیر کا مستعفی ہونے کا اعلان


نینسی پاول
نینسی پاول

نینسی پاول نے اپنے اس فیصلے کی کوئی وجہ تو بیان نہیں کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کچھ عرصہ سے اس بارے میں سوچ رکھا تھا۔

بھارت میں امریکہ کی سفیر نینسی پاول نے کہا ہے کہ انھوں نے اپنا استعفیٰ صدر براک اوباما کو بھجوا دیا ہے اور وہ مئی کے اواخر تک سبکدوش ہو جائیں گی۔

سفیر پاول نے اپنے اس فیصلے کی کوئی وجہ تو بیان نہیں کی لیکن ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کچھ عرصہ سے اس بارے میں سوچ رکھا تھا۔

مستعفی ہونے کا اعلان نینسی پاول نے نئی دہلی میں یو ایس مشن ٹاون ہال میٹنگ کے دوران کیا۔

مبصرین کے مطابق ان کے اس فیصلے کی وجہ گزشتہ سال کے اواخر میں ایک بھارتی سفارتکار دیویانی کھوبراگڑے کی امریکہ میں گرفتاری سے پیدا ہونے والے کشیدگی ہوسکتی ہے۔

تاہم امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے ان دونوں واقعات میں کسی تعلق کی تردید کی ہے۔

نینسی پاول 2012 میں بھارت میں سفیر تعینات کی گئی تھیں، اس سے قبل وہ امریکی خارجہ امور میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کر رہی تھیں۔

اپنی 37 سالہ مدت ملازمت کے دوران وہ یوگنڈا، گھانا، پاکستان اور نیپال میں بھی سفیر رہ چکی ہیں۔

پاکستان میں وہ 2002 سے 2004 تک سفیر تعینات رہیں اور یہ وہ وقت تھا جب ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد امریکہ القاعدہ کے خلاف جنگ میں پاکستان کا تعاون حاصل کرنے میں کوشاں تھا۔
XS
SM
MD
LG