رسائی کے لنکس

امریکی بیوروکریسی کے اخراجات پر وزیر دفاع کی نکتہ چینی


امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے ایک تقریر میں، جس میں انہوں نے امریکی مسلح افواج میں بے اخراجات پر شدید تنقید کی، امریکی فوجی بیوروکریسی میں اخراجات کم کرنے پر زور دیا ہے۔


مسٹر گیٹس نے اپنی تقریر ہفتے کے روز وسطی ریاست کنساس کی ایک لائبریری میں کی، جو سابق امریکی صدر آئزن ہاور کے نام سے منسوب ہے۔

مسٹر گیٹس نے فوج کی بیورکریسی میں تقریباً 10 ارب ڈالر کی کمی کے لیے کہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان بچتوں کو فوج کو جدید بنانے کے پروگراموں اورامریکی لڑاکا فوج کو مستحکم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔


امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ غیر ضروری ہتھیاروں کے پروگراموں اوراعلیٰ سطحی افسروں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر استعداد کار متاثر ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG