رسائی کے لنکس

کیلیفورنیا: فائرنگ سے چار ہلاک، تحقیقات جاری

فائرنگ کا یہ سلسلہ ایک گھر سے شروع ہوا جہاں پولیس کو دو لاشیں برآمد ہوئیں۔ سیاہ لباس میں ملبوس حملہ آور اس گھر سے نکل کر قریب واقع سانتا مونیکا کمیونٹی کالج کی طرف بڑھا اور راستے میں دو مزید افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تفتیش کار جمعہ کو فائرنگ کرکے چار لوگوں کو ہلاک کرنے والے کے محرکات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

سانتا مونیکا کے علاقے میں پولیس کے مطابق ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک کردیا جو بعد میں پولیس کی گولیاں لگنے سے خود بھی مارا گیا۔

حکام نے پہلے اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ بتائی تھی لیکن سانتا مونیکا کے پولیس حکام نے بعد ازاں چار ہلاکتوں کی تصدیق کی۔ اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

فائرنگ کا یہ سلسلہ ایک گھر سے شروع ہوا جہاں پولیس کو دو لاشیں برآمد ہوئیں۔ سیاہ لباس میں ملبوس حملہ آور اس گھر سے نکل کر قریب واقع سانتا مونیکا کمیونٹی کالج کی طرف بڑھا اور راستے میں دو مزید افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کے پاس جدید اسلحہ موجود تھا۔ پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیے گئے ایک شخص کو بعد ازاں رہا کردیا گیا۔

تاحال حملہ آور کی شناخت اور دیگر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس واقعے کے وقت صدر براک اوباما بھی سانتا مونیکا میں ایک تقریب میں موجود تھے۔ لیکن صدر کی محافظ سیکرٹ سروس کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ مقامی پولیس کا معاملہ ہے اور یہ صدر کے دورے پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
XS
SM
MD
LG