رسائی کے لنکس

عراق: بم حملوں میں 46 افراد ہلاک، امریکہ کی مذمت


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شدت پسند تنظیم ’داعش‘ نے عراق میں ہونے والے دو بڑے حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اُن میں شیعہ برادری کے لوگوں کو ہدف بنایا گیا۔

امریکہ نے عراق میں پیر کو ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے، ان حملوں میں کم از کم 46 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

شدت پسند تنظیم ’داعش‘ نے عراق میں ہونے والے دو بڑے حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اُن میں شیعہ برادری کے لوگوں کو ہدف بنایا گیا۔

خودکش حملہ آوروں نے بغداد میں شاپنگ مال میں خریداری کے لیے آنے والوں پر فائرنگ کے بعد اپنے جسموں سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا، جس میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

دارالحکومت بغداد سے تقریباً 90 کلومیٹر شمال میں مکدادیہ کے علاقے میں دہرے خودکش بم حملے میں 23 افراد مارے گئے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ان حملوں کو بہیمانہ دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُن کا ملک دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے عراق کی حمایت جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔

پیر کو دیر گئے بعداد کے جنوب میں ایک مارکیٹ میں کار بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عراق فورسز نے امریکہ کی قیادت میں قائم اتحاد کی فضائی کارروائیوں کی مدد سے ملک کے مغرب اور شمال میں ’داعش‘ کے خلاف پیش قدمی کی ہے۔

گزشتہ ماہ عراقی فورسز نے رمادی پر قبضہ بحال کر لیا تھا اور وزیراعظم حیدر العابدی نے نے کہا کہ اب اُن کی توجہ موصل کی طرف ہے۔

XS
SM
MD
LG