رسائی کے لنکس

مشرقی یروشیلم میں گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر امریکہ کی تنقید


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم آباد کاری کی سرگرمی کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔"

امریکہ کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی حکام کی طرف سے بدھ کو مشرقی یروشیلم میں 181 گھر بنانے کے لیے اجازت نامے جاری کرنے پر سخت تنقید کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم آباد کاری کی سرگرمی کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔"

جان کربی نے کہا کہ "اس بات سے اسرائیل کے فلسطینوں کے ساتھ امن معاہدے کے لیے بات چیت کے بارے میں اسرائیلی عزم کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔"

یروشیلم کی ترجمان براچی اسپرنگ نے کہا کہ گیلو کے علاقے کے لیے یہ رہائشی منصوبہ پہلی بار 2012 میں منظور کیا گیا تھا اور بدھ کو دی جانے والی منطوری صرف "پلاٹوں کی تقسیم سے متعلق ایک تکنیکی تفصیل تھی۔"

اسرائیل نے مغربی کنارے پر 1967 میں قبضہ کیا تھا اور بعد ازاں یروشیلم کے سارے علاقے پر بھی قبضہ کر لیا اور اس کا موقف تھا کہ اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اسے ان علاقوں میں تعمیرات کرنے کا حق حاصل ہے۔

فلسطینی مشرقی یروشیلم کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ان کا مستقبل کا دارالحکومت ہے اور دنیا کے زیادہ تر ملک یہاں اور مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی اور ناجائز سمجھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG