رسائی کے لنکس

سینڈر لیون، امریکی ایوانِ نمائندگان کی طریقوں اور وسائل کی کمیٹی کے نئے سربراہ ہوں گے


سینڈر کارل لیون
سینڈر کارل لیون

مِشی گن سے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے کانگریس مین، سینڈر لیون، ایوان ِ نمائندگان کی با اختیارطریقوں اور وسائل کی کمیٹی کے سربراہ کا عہدہ سنبھالیں گے۔

یہ اطلاع کانگریس مین چارلز رینگل کی طرف سے منگل کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے، جِس میں اُنھوں نے بتایا تھا کہ جب تک اُن کی مالی لین دین کی چھان بین جاری رہتی ہے، وہ عارضی طور پر اِس عہدے کی سربراہی سے دستبردار ہورہے ہیں۔

سینئارٹی کے اعتبار سے کیلی فورنیا سے ڈیموکریٹک پارٹی کے رُکن، پیٹر سٹارک اِس عہدے کےلیےمیدان میں تھے، لیکن قانون سازوں کے مطابق وہ بدستور صحت کی سب کمیٹی کے سربراہ رہیں گے۔

ابلاغِ عامہ میں آنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے رہنماؤں نے رینگل پر زور دیا تھا کہ اِس سے پہلے کہ ایوان کے ری پبلیکن ارکان اُنھیں عہدے سے برطرف کرنے سے متعلق ایوان میں ووٹنگ کا مطالبہ پیش کریں، وہ کمیٹی کی سربراہی سے دست بردار ہو جائیں۔

گذشتہ ہفتے ضابطہٴ اخلاق سے متعلق کمیٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ رینجل نےبڑی بڑی کمپنیوں کے خرچے پر بحیرہٴ کیربی کے دورے کرکے کانگریس کے ضابطہٴ اخلاف کی خلاف ورزی کی تھی۔

XS
SM
MD
LG