رسائی کے لنکس

لاہور دہشت گردانہ حملے میں معاونت پر امریکی شہری گرفتار

استغاثہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاض نے علی جلیل نامی شخص کی معاونت کی جو خود بھی لاہور حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔ ملزم ریاض جلیل اور اس کے خاندان کو ’’مالی معاونت اور صلاح ‘‘ فراہم کرتا رہا۔

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعے میں معاونت فراہم کرنے کے الزام میں ایک امریکی شہری پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ریاض قادر خان کو27 مئی 2009ء میں لاہور میں آئی ایس آئی کے مرکزی دفتر پر ہونے والے خودکش حملے میں معاونت کے الزام میں پورٹ لینڈ میں واقع اس کے گھر سے منگل کو گرفتار کیا گیا ۔

استغاثہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاض نے علی جلیل نامی شخص کی معاونت کی جو خود بھی لاہور حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔ ملزم ریاض جلیل اور اس کے خاندان کو ’’مالی معاونت اور صلاح ‘‘ فراہم کرتا رہا۔

لاہور کے اس خود کش حملے میں کم ازکم 30 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ریاض پر الزام ہے کہ اس نے جمیل کو دہشت گردی کے مراکز میں تربیت کے لیے نہ صرف رقم دی بلکہ اسے گرفتاری سے بچ نکلنے کے طریقوں کے بارے میں رہنمائی بھی فراہم کی۔ جمیل کی موت کے بعد وہ اس کے اہل خانہ کی مالی معاونت بھی کرتا رہا۔
XS
SM
MD
LG