رسائی کے لنکس

امریکہ: مسجد پر بم حملے میں ملوث مشتبہ شخص ہلاک


امریکہ: مسجد پر بم حملے میں ملوث مشتبہ شخص ہلاک
امریکہ: مسجد پر بم حملے میں ملوث مشتبہ شخص ہلاک

امریکی حکام نے کہا ہے کہ ریاست فلوریڈا میں ایک مسجد پر بم حملے میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص کو اُس کی گرفتاری کے لیے مارے گئے چھاپے کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف بی آئی‘ کے مطابق مشتبہ شخص سینڈلن میتھیو سمتھ کو بدھ کے روز ریاست اوکلاہوما میں اُس وقت ہلاک کیا گیا جب اُس نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

سمتھ پر گذشتہ سال مئی کے مہینے میں جیکسن ول کی ایک مسجد میں بم دھماکا کرنے کا الزام تھا۔ حملے کے وقت لگ بھگ 60 افراد مسجد میں تھے تاہم اُن میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

XS
SM
MD
LG