رسائی کے لنکس

برف میں پھنسے جہازوں کی مدد کے لیے امریکی جہاز روانہ


پولر اسٹار نامی یہ جہاز مرمت و بحالی نو کے لیے سڈنی میں اپنے قیام کو مختصر کرتے ہوئے انٹارکٹکا کے لیے روانہ ہو گیا اور توقع ہے کہ یہ جمعرات تک وہاں پہنچ جائے گا۔

انٹارکٹکا میں برف میں پھنسے روس اور چین کے جہازوں کی مدد کے لیے امریکی بحری جہاز روانہ ہو گیا۔

پولر اسٹار نامی یہ جہاز مرمت و بحالی نو کے لیے سڈنی میں اپنے قیام کو مختصر کرتے ہوئے انٹارکٹکا کے لیے روانہ ہو گیا اور توقع ہے کہ یہ جمعرات تک وہاں پہنچ جائے گا۔

روسی جہاز 28 نومبر کو نیوزی لینڈ سے روانہ ہوا تھا جس کا مقصد ایک آسٹریلوی محقق کی طرف سے انٹارکٹکا کے سو سال قبل دریافت کیے گئے راستے کو تلاش کرنا تھا۔

لیکن یہ جہاز برف میں پھنس گیا اور اس کی مدد کو آنے والا چینی جہاز بھی اسی طرح کی صورتحال سے دوچار ہوا۔

دو جنوری کو روسی جہاز پر سوار 52 مسافروں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایک آسٹریلوی بحری جہاز پر منتقل کیا گیا جہاں سے انھیں ساحل تک پہنچایا گیا۔

امریکہ کے ساحلی محافظوں کو آسٹریلوی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی کی طرف سے کال موصول ہوئی کہ وہ برف میں پھنسے جہازوں کی مدد کے لیے راستہ بنانے کے لیے معاونت کریں۔

75 ہزار ہارس پاور کے انجنوں والا پولر اسٹار امریکی جہاز چینی امدای جہاز سے پانچ گنا زیادہ قوت کا حامل ہے۔
XS
SM
MD
LG