رسائی کے لنکس

امریکی وزیر دفاع نیٹو کے وزرا سے ملاقاتیں کریں گے


ایش کارٹر
ایش کارٹر

ایک روز قبل ایستونیا کے دارالحکومت تالن میں کارٹر نے کہا تھا کہ ایسے میں جب مغرب روس کے ساتھ دشمنی نہیں چاہتا لیکن اگر ضرورت پڑی تو وہ اپنا دفاع کرے گا۔

امریکہ کے وزیردفاع ایش کارٹر بدھ کو برسلز میں اپنے نیٹو ہم منصبوں سے ملاقات کر رہے ہیں جس میں یوکرین میں روس کے اقدام سے نمٹنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کارٹر یورپ کے ایک ہفتے کے دورے پر ہیں جہاں وہ روس کے ساتھ پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں یورپ اور امریکہ کے تعلقات پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔

روس پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ مشرقی یوکرین میں باغیوں کو براہ راست معاونت فراہم کر رہا ہے۔ ماسکو باغیوں کو فوجی یا ہتھیار دینے کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

کارٹر بدھ سے روز تک نیٹو ممالک کے وزرا سے ملاقاتوں میں مصروف رہیں گے۔

ایک روز قبل ایستونیا کے دارالحکومت تالن میں کارٹر نے کہا تھا کہ ایسے میں جب مغرب روس کے ساتھ دشمنی نہیں چاہتا لیکن اگر ضرورت پڑی تو وہ اپنا دفاع کرے گا۔

منگل کو کارٹر نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ یورپ کے چھ ملکوں بشمول بالٹک ریاستوں کی سرحد پر لگ بھگ 250 ٹینک اور دیگر بھاری سازو سامان منتقل کرے گا۔

صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے اس اقدام کا مقصد اپنے نیٹو اتحادیوں کا عدم تحفظ دور کرنا ہے جو ان کے بقول روس اور دیگر دہشت گرد گروہوں سے لاحق خطرات کے باعث خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔

ایش کارٹر نے کہا کہ یہ بھاری ہتھیار تین بالٹک ریاستیں – ایسٹونیا، لتھوانیا اور لٹویا – کے علاوہ بلغاریہ، رومانیہ اور پولینڈ میں رکھے جائیں گے جب کہ کچھ اسلحہ جرمنی بھی منتقل کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG