رسائی کے لنکس

اوباما کا امریکہ اور چین کے درمیان مثبت تعلقات پر زور


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکی صدر براک اوباما نے چین کے وزیر خارجہ یانگ جائچی سے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے جس میں اُنھوں نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کو دہرایا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے منگل کی شب جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق امریکی صدر نے چینی وزیر خارجہ سے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان جامع، مثبت اور باہمی تعاون کی بنیاد پر تعلقات کے خواہاں ہیں۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات وائٹ ہاؤس میں اُس وقت ہوئی جب یانگ اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر ٹام ڈونیلون چینی صدر ہو جن تاؤ کے رواں ماہ ہونے والے واشنگٹن کے سرکاری دورے کے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران ڈونیلون نے امریکہ اور چین کے درمیان باہمی تجارت میں عدم توازن کم کرنے پر بھی زور دیا۔

بات چیت میں شمالی کوریا اور ایران کے جوہری پروگراموں کے علاوہ جنوبی سوڈان میں ہونے والے ریفرینڈم جیسے معاملات بھی زیر غور آئے۔

XS
SM
MD
LG