رسائی کے لنکس

logo-print

ایساف میں سلوینیا کے فوجیوں کے کردار کی تعریف


ایساف میں سلوینیا کے فوجیوں کے کردار کی تعریف

امریکی صدر براک اوباما نے افغانستان میں تعینات بین الاقوامی سکیورٹی فورس ایساف میں سلوینیا کے فوجیوں کے کردار کو سراہا ہے۔

مسٹر اوباما نے سلوینیا کے وزیر اعظم بورت پاہور (Borut Pahor) سے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں اس وقت ایک غیر اعلانیہ ملاقات کی جب واشنگٹن کے دورے پر آئے ہوئے رہنما اور امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے درمیان بات چیت جاری تھی۔

نائب صدر بائیڈن نے مسٹر پاہور کی قیادت کی تعریف کی اور کہا کہ امریکہ اور سلوینیا کروشیا کی یورپی یونین میں شمولیت کی حمایت کرتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی غور کیا۔

XS
SM
MD
LG