رسائی کے لنکس

ہاؤسنگ: خرید و فروخت کا کاروبار زوروں پر


میامی
میامی

محکمہٴتجارت نے منگل کے روز بتایا کہ گذشتہ ماہ کے دوران نئے گھروں کی خریداری کا سالانہ عدد 504000 پر پہنچا، جو اپریل کے مقابلے میں 18 فی صد زیادہ تھا؛ اور یوں، 1992ء کے بعد سے یہ ماہانہ خریداری کی شرح کے مقابلے میں زیادہ رہا

بائیس برسوں میں پہلی بار، امریکہ میں مئی کے مہینے میں گھروں کی فروخت میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

امریکی محکمہٴتجارت نے منگل کے روز بتایا کہ گذشتہ ماہ کے دوران نئے گھروں کی خریداری کا سالانہ عدد 504000 پر پہنچا، جو اپریل کے مقابلے میں 18 فی صد زیادہ رہا؛ اور یوں، 1992ء کے بعد سے یہ ماہانہ خریداری کی شرح کے مقابلے میں زیادہ رہا۔

گھروں کی اوسط قیمت تقریباً 319000 تھی۔

ایک ہی روز قبل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گھروں کی فروخت کی موجودہ اوسط میں اضافہ آیا ہے۔

دونوں ہی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ، جو دنیا کی سب سے بڑی معیشت میں ایک اہم علامتی درجہ رکھتا ہے، تقویت پکڑ رہا ہےاور 2009ء ملک کے معاشی بحران اپنی نچلی ترین سطح سے نکل کر بحالی کی طرف گامزن ہے۔

امریکہ کے مرکزی بینک، فیڈرل رِزرو کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی معیشت میں اب رفتہ رفتہ بہتری آتی جارہی ہے۔ جنوری سے مارچ کے دوران سخت سرد موسم کے باعث معیشت میں ایک فی صد کی شرح سے سکڑنے کے آثار نمودار ہوئے، جس سے اب یہ باہر نکل آئی ہے۔

بدھ کو پہلی سہ ماہی کے دوران معیشت کی کارکردگی کا ایک اور اندازے کی نشاندہی ہوگی۔
XS
SM
MD
LG