رسائی کے لنکس

معیشت مضبوط ہوئی ہے، لیکن وفاقی مدد درکار ہے: ییلن


سینیٹ کے ایوان کی طرف سے اُن کی نامزدگی کی توثیق کی صورت میں، صدیوں پرانے وفاقی ادارے کی وہ پہلی خاتون سربراہ ہوں گی اور بن برنانکے کی جگہ لیں گی، جو جنوری میں عہدہ چھوڑ رہے ہیں

طاقتور امریکی خزانے کی متوقع سربراہ، جینٹ ییلن نے کہا ہے کہ 2008ء کے انتہائی عالمی مالی بحران کے مقابلے میں آج امریکی معیشت ’کافی مضبوط‘ ہے، تاہم اُسے ابھی بھی مرکزی بینک کی حمایت درکار ہے۔

ییلن نے یہ بات جمعرات کو سینیٹ کی بینکنگ کمیٹی کی توثیق سے متعلق سماعت کے دوران کہی۔

سماعت کے دوران، اُن کا مؤقف جاننے کے لیے، ری پبلیکن ناقدین نےاُن سےامریکی معیشت کی افزائش کے لیے انتظامیہ کی وسیع پیمانے کی وفاقی مالی اعانت سے متعلق سخت سوالات کیے۔


سینیٹ کے ایوان کی طرف سے اُن کی نامزدگی کی توثیق کی صورت میں، صدیوں پرانے وفاقی ادارے کی وہ پہلی خاتون سربراہ ہوں گی اور بن برنانکے کی جگہ لیں گی، جو جنوری میں عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

ییلن نے کہا کہ ملک کو عشروں بعد درپیش آنے والی انتہائی کساد بازاری کے میدان میں قابلِ قدر پیش رفت کی ہے۔

اُنھوں نے توجہ دلائی کہ 2010ء کے بعد معیشت میں روزگار کے78لاکھ نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، جب کہ ہاؤسنگ اور موٹرسازی کی صنعت دوبارہ مضبوط ہونے لگی ہے۔

تاہم، 67 برس کی معاشیات داں نے کہا کہ روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے، اور بحران اور کساد بازاری کے دوران امریکی معیشت کو درپیش آنے والے دھچکے سے مکمل طور پر باہر نکلنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

ییلن کے بقول، بے روزگاری کی پریشان کُن 10 فی صد کی شرح میں خاصی کمی واقع ہوئی ہے، لیکن اکتوبر کی 7.3 کی یہ شرح اب کافی بہتر ہے، جبکہ محنت کی منڈی اور معیشت کی بلند صلاحیتوں کی دستیابی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، حاصل ہونے والی پیش رفت بہت ہی کم ہے۔
XS
SM
MD
LG