رسائی کے لنکس

صحت کا بیمہ، مزید 60 لاکھ امریکیوں کو سہولت حاصل ہوگئی


صدر اوباما کی انشورنس اداروں کے سربراہوں سے ملاقات
صدر اوباما کی انشورنس اداروں کے سربراہوں سے ملاقات

انشورنس کی یہ سہولت صدر براک اوباما کی فخریہ قانون سازی کا ایک حصہ ہے، جسے متنازعہ ’افرڈایبل کیئر ایکٹ‘ یا پھر عرفِ عام میں ’اوباما کیئر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے

اب تقریباً 60 لاکھ مزید امریکیوں کو صحت کی نئی بیمہ پالیسی کی سہولت حاصل ہوگئی ہے، جو قومی صحتِ عامہ کی اصلاحات کا ایک حصہ ہے، جِس کا اطلاق نئے سال کی یکم تاریخ سے عمل میں آچکا ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ صحتِ عامہ کے پیکیج میں اندراج کے سلسلے میں تین ماہ کی سست روی کے بعد، دسمبر کی حتمی تاریخ کے قریب آتے ہی 20 لاکھ سے زائد امریکیوں نے نئی نجی صحت کے بیمے کی پالیسیاں خریدنے میں کامیاب ہوئے۔

انشورنس کی یہ سہولت صدر براک اوباما کی فخریہ قانون سازی کا ایک حصہ ہے، جسے متنازعہ ’افرڈایبل کیئر ایکٹ‘ یا پھر عرفِ عام میں ’اوباما کیئر‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔


حکومت کی زرِ تلافی کے سہارے چلنے والے اِس پروگرام کے تحت، متعدد افراد نے پہلی بار صحت کا انشورنس خریدا۔

اِس سے قبل، نیا بیمہ حاصل کرنے والے اس قابل نہیں تھے کہ وہ انشورنس پالیسیاں لے سکیں یا پھر اُنھیں بیمہ کمپنیاں یہ سہولت فراہم نہیں کرتی تھیں، جو اُن کی طبی حالت پر اُٹھنے والے اخراجات کو بہت مہنگا خیال کیا کرتی تھیں۔


اضافی طور پر، غریب امریکیوں کے لیے حکومت کی طرف سے پیش کردہ ’میڈی کیڈ‘ نامی صحتِ عامہ کے پروگرام میں تقریباً 40 لاکھ امریکیوں نے اپنا اندراج کرایا ہے۔ اس میں توسیع کا مطلب یہ ہوا کہ اب ملک کی تقریباً آدھی آبادی کے پاس یہ سہولیت میسر آگئی ہے، جس پر اٹھنے والے اخراجات کا زیادہ تر بوجھ حکومت خود برداشت کرتی ہے۔

تاہم، زیادہ تر ریپبلیکنوں نے، جو مسٹر اوباما کے صحت سے متعلق قانون کے مخالف ہیں، اپنی ریاستوں اور باقی ملک میں ’میڈی کیڈ‘ کو وسیع کیے جانے کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں۔ اس کے باعث، زیادہ تر غریب لاکھوں افراد ایسے ہیں جو انشورنس کی سہولت سے استفادہ نہیں کر پائیں گے۔
XS
SM
MD
LG