رسائی کے لنکس

تعطل کا حل، ایوان اور سینیٹ میں کوششیں جاری


مگنل کو ’فِچ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی‘ نے امریکہ کو منفی درجہ بندی کی فہرست میں ڈال دیا ہے، جو ایک انتباہ ہے، ورنہ’فِچ‘ امریکہ کو اونچی ترین ’ٹرپل اے‘ ریٹنگ سے نیچے لے آئے گا

دو ہفتے سےجاری کاروبارِ حکومت کی بندش کے خاتمےاور ملکی ادائگیوں کےلیےرقوم کی فراہمی کے لیےقرضہ جات کی حد میں توسیع کے معاملے پر امریکی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کے راہنماؤں کے مابین مختلف اقدامات پر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

ری پبلیکنز کی اکثریت والےایوان کامجوزہ منصوبہ یہ ہے کہ 15دسمبر تک حکومت کو رقوم فراہم کردی جائیں اور ساتھ ہی فروری تک قومی قرضہ جات کی حد میں توسیع کی اجازت دی جائے۔

مسودے میں ’اِفرڈایبل کیئر ایکٹ‘ میں ترامیم کے لیے کہا گیا ہے، تاکہ صدر براک اوباما کے صحت عامہ کی نگہداشت کے قانون میں تبدیلی لائی لاجاسکے۔


سینیٹ کےمجوزہ منصوبے کے تحت، حکومت کا کاروبار کھولنا اور قلیل مدت کے لیے قومی قرضہ جات کی حد میں توسیع شامل ہے، جب کہ اخراجات میں کٹوتی کے معاملے پر گفتگو ہوسکتی ہے۔

سینیٹ میں ڈیموکریٹ ارکان ایسے کسی اقدام میں صحت عامہ کی نگہداشت اور دیگر معاملات کو نتھی کیے جانے کے مخالف ہیں۔

ایوان میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی اقلیتی قائد، نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ایسے بِل پر غور کرکے جس کی ڈیموکریٹس مخالفت کرتے آئے ہیں اور جسے امکانی طور پر صدر ویٹو کر دیں گے، ری پبلیکن ارکان نے سینیٹ کی کارروائی کو ’سبوتاژ‘ کیا ہے۔

تاہم، صدر اوباما کے ساتھ گفتگو کے بعد، پلوسی نے کہا کہ اُنھیں اب بھی امید ہے کہ نادہندگی سے بچنے کے لیے قومی قرضے کی حد میں بروقت توسیع کی جائے گی۔

امریکہ اپنے سارے واجب الادا قرضے ادا نہیں کرپائے گا، اگر جمعرات تک قومی قرضہ جات کی حد کو بڑھانے کا اختیار نہیں دیا جاتا۔

مگنل کو ’فِچ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی‘ نے امریکہ کو منفی درجہ بندی کی فہرست میں ڈال دیا ہے، جو ایک انتباہ ہے، ورنہ’فِچ‘ امریکہ کو اونچی ترین ’ٹرپل اے‘ ریٹنگ سے نیچے لے آئے گا۔
XS
SM
MD
LG