رسائی کے لنکس

امریکہ کا متنازع طیارہ جاپان میں تعینات کرنے کا اعلان


امریکہ کا متنازع طیارہ جاپان میں تعینات کرنے کا اعلان
امریکہ کا متنازع طیارہ جاپان میں تعینات کرنے کا اعلان

امریکی افواج نے جنوبی جاپان میں اپنے ایک ہوائی اڈے پر ایک متنازع طیارے کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 'وی-22 اوسپرے' نامی یہ طیارہ 2012ء کے اختتام تک جنوبی جاپان کے جزیرے اوکی ناوا میں قائم امریکی میرین کے اڈے "فیوٹینما ایئر اسٹیشن' پر موجود ہیلی کاپٹروں کی جگہ لے گا۔

امریکی حکام مذکورہ طیارے کے محفوظ اور قابلِ بھروسا ہونے پر اصرار کرتے آئے ہیں۔ تاہم گنجان آباد جاپانی جزیرے کے رہائشی ان جہازوں کے استعمال کی شدید مخالفت کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ 1991ء سے 2000ء کے دوران مختلف واقعات میں مذکورہ ماڈل کے چار جہاز گر کر تباہ ہوئے اور ان حادثات میں 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

'اوسپرے' ایک مختلف خصوصیات کا حامل طیارہ ہے جو ایک ہیلی کاپٹر کی طرح اڑان بھرنے اور ہوا کو مخالف سمت میں دھکیل کر پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس جہاز کو سب سے پہلے 1982ء میں ڈیزائن کیا گیا تھا جس کےبعد سے یہ پیداواری لاگت کے تخمینوں اور کارکردگی سے متعلق کئی طرح کے مسائل کا شکار رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG