رسائی کے لنکس

امریکہ، جاپان کی آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت


مائیکل فورمین (فائل فوٹو)
مائیکل فورمین (فائل فوٹو)

واشنگٹن ٹوکیو سے اپنی زرعی منڈی کو بیرونی دنیا کے لیے مزید کھولنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

ایشیائی بحرالکاہل میں آزاد تجارت کے معاہدے پر اختلاف کو دور کرنے کی غرض سے امریکہ اور جاپان کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔

تجارت سے متعلق امریکی نمائندے مائیکل فورمین نے ٹوکیو میں میزبان ملک کے وزیر برائے اقتصادیات اکیرا اماری سے ملاقات سے پہلے کہا اس معاہدے سے متعلق ’’بہت سارا کام کرنا ہے‘‘۔

’’میں امید کررہا ہوں کہ وزیر اماری سے معنی خیز گفتگو ہوگی اور میرے خیال میں دونوں طرف خیر سگالی پائی جاتی ہے۔ ہم اپنے اختلافات کو دور کرنے سے متعلق پیش رفت کر سکتے ہیں۔‘‘

جاپانی عہدیداروں کی طرف سے معمولی پیش رفت کے خبروں کے بعد رواں ہفتے کے اوائل میں ہونے والے مذاکرات بظاہر ختم ہوگئے۔

واشنگٹن ٹوکیو سے اپنی زرعی منڈی کو بیرونی دنیا کے لیے مزید کھولنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

دنوں جانب سے اس امید کا اظہار کیا جارہا ہے کہ اپریل کے اوخر میں صدر براک اوباما کے جاپان کے دورے تک اس بارے میں کوئی معاہدہ ہوجائے گا۔

جاپان کے نائب سیکرٹری برائے کابینہ ہیروشیگ سیکو نے اس بات کی تردید کی کہ دونوں ممالک نے ہرصورت اس دورے تک یہ معاہدہ طے کرنا ہے۔

’’ہم صدر اوباما کا دورے کو ایک اہم دورہ سمجھتے ہیں مگر کوئی ڈیڈ لائن نہیں۔ ہم اسے مذاکرات کے لیے کوئی ڈیڈلائن نہیں تصور کررہے کیونکہ ہمارے لیے اہم ٹاسک اپنے قومی مفاد کا فروغ ہے۔‘‘

جاپان اور امریکہ میں اختلاف نے ان مذاکرات کی رفتار کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جو کہ بین الکاہل شراکت داری سے متعلق ہے۔ اس میں 12 ممالک شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG