رسائی کے لنکس

جنرل کیانی اور جان کیری کی ملاقات


پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی
پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی

جان کیری کے وزیر خارجہ بننے کے بعد اُن کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری سے اردن میں ملاقات ہوئی ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق جنرل کیانی اردن کے سرکاری دورے پر ہیں اور اس دوران مشرق وسطیٰ کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کی اتوار کو ان سے ملاقات ہوئی۔

بیان کے مطابق اس ملاقات میں افغانستان میں مصالحت کے عمل اور جنوبی ایشیا میں سلامتی سے متعلق اُمور پر بات چیت کی گئی۔

جان کیری کے وزیر خارجہ بننے کے بعد اُن کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے یہ پہلی ملاقات تھی۔
XS
SM
MD
LG