رسائی کے لنکس

امریکہ:بڑے بینک پر بڑا جرمانہ


یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کوئی ایک کمپنی جرمانے کی شکل میں اتنی بڑی رقم ادا کرے گی۔ 13 ارب میں 4 ارب ڈالر ان لوگوں کی امداد کے لیے ہوں گے جن کے گھر رہن ہیں اور انھیں قرضوں کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکہ میں سب سے بڑے بینک ’جے پی مورگن چیز‘ نے جرمانے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 13 ارب ڈالر ادا کرنے کی عارضی رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ اس کے خلاف رہن کے عوض قرضوں سے متعلق متعدد تحقیقات کو طے کیا جا سکے۔

بینک اور امریکی محکمہ برائے انصاف کے درمیان ابھی اس بارے میں معاہدہ طے پانا ہے جس کے تحت جے پی مورگن چیز کو 2008ء میں کساد بازاری سے منسلک اپنے خلاف ہونے والی مجرمانہ تحقیقات پر تعاون کرنا ہوگا۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کوئی ایک کمپنی جرمانے کی شکل میں اتنی بڑی رقم ادا کرے گی۔ 13 ارب میں 4 ارب ڈالر ان لوگوں کی امداد کے لیے ہوں گے جن کے گھر رہن ہیں اور انھیں قرضوں کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسے افراد کے قرضوں کی شرائط میں ترمیم کی جائے گی۔

کئی وفاقی اور ریاستی نگراں اداروں کا ماننا ہے کہ جے پی مورگن چیز نے 2005 اور 2007 کے درمیان کئی سرمایہ کاروں کو رہن سے متعلق دھوکے میں رکھا۔ اس دور میں گھروں کی قیمتوں میں غیر حقیقی اضافے کا رجحان یک لخت ختم ہوگیا تھا اور کئی سرمایہ کاروں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
XS
SM
MD
LG