دنیائے فلم کے معتبر ترین ایوارڈ "آسکر" کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں اتوار کی شام دیر گئے ہوئی جس میں سال کی بہترین فلم کا اعزاز "مون لائیٹ" نے حاصل کیا جب کہ کیسی افلیک کو فلم "مانچسٹر بائی دا سی" میں ان کی اداکاری پر بہترین اداکار اور ایما واٹسن کو فلم "لا لا لینڈ" میں ان کی کارکردگی پر بہترین اداکارہ کے آسکر سے نوازا گیا۔
آسکر ايوارڈز کی رنگا رنگ تقریب

5
بہترین دستاویزی فیچر فلم کا ایوارڈ او جے: میڈ ان امریکہ نے حاصل کیا۔

6
غیر ملکی زبان میں بنائی گئی فلموں کے شعبے میں بہترین فلم کا آسکر ایران کی فلم دی سیلزمین کے حصے میں آیا۔ اس فلم کے مصنف و ہدایتکار اصغر فرہادی کے لیے یہ دوسرا آسکر ایوارڈ تھا۔

7
بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ لا لا لینڈ کے ڈائریکٹر ڈامین شازیل کے حصے میں آیا۔

8
امریکی گلوکار جسٹن ٹمبرلیک آسکر ایوارڈ کی منعقدہ تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔