امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ٹین چوائس ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں کے علاوہ کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں گلوکار اور گلوکاراؤں نے نا صرف شرکت کی بلکہ یادگار پرفارمنسز بھی پیش کیں۔
’ٹین چوائس‘ ایوارڈز کی تقریب

1
امریکہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سیلینا گومیز کو ان کی اعلیٰ کارکردگی پر ٹین چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

2
مشہور گلوکارہ بیکی جی اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

3
فلم "دی فالٹ ان آور اسٹارز" میں بہترین اداکاری کرنے والے اداکار ناٹ وولف، اینسل ایلگورٹ اور اداکارہ شائلین کو ٹین چوائس ایوارڈ دیا گیا۔

4
مشہور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔