امریکہ میں ہر سال مئی کے آخری پیر کو ان فوجیوں کی یاد میں دن منانے کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے وطن کے دفاع اور آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر ملک بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔
امریکہ بھر میں ’میموریل ڈے‘ کی تقریبات

1
میموریل ڈے کی سب سے بڑی تقریب ریٹائرڈ فوجیوں کا موٹر سائیکلوں کا جلوس ہوتا ہے۔

2
میموریل ڈے کا مقصد امریکہ کے اُن فوجی جوانوں کو یاد کرنا ہے جنہوں نے امریکہ کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

3
واشنگٹن میں ہر سال کی طرح میموریل ڈے کے موقع پر موٹر سائیکل پر سوار ہزاروں افراد نے رولنگ تھنڈر نام کی سالانہ ریلی میں شرکت کی۔

4
امریکی صدر براک اوباما میموریل ڈے‘ کے موقع پر ملک کے دفاع کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔