رسائی کے لنکس

امریکہ: مٹی کے تودے سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی


امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اب زندہ بچ جانے والوں کی اُمید کم ہوتی جا رہی ہے۔

امریکی کی شمال مغربی ریاست واشنگٹن میں حکام نے بتایا ہے کہ مٹی کے تودے تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔

امدادی کارکنوں کو سیاٹل کے شمالی گاؤں اوسو سے مزید دو لاشیں ملیں جب کہ عہدیداروں کے مطابق اُنھیں شبہ ہے اس مقام پر مزید آٹھ لاشیں موجود ہیں۔ 176 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اب زندہ بچ جانے والوں کی اُمید کم ہوتی جا رہی ہے۔

بھاری مشینری سے ملبہ ہٹانے کے علاوہ جدید کیمروں کی مدد سے تلاش کا کام جاری ہے جب کہ سونگھنے کی صلاحیت والے کتوں کی مدد سے ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والے افراد کی تلاش کا کام بھی جا ری ہے۔

بارش کی وجہ سے 22 مارچ کی صبح اوسو میں پہاڑی کا ایک حصہ آ گرا جس سے درجنوں گھر منہدم ہو گئے۔

امدادی کارکنوں نے تودے کے جنوبی حصے میں ملبے کو ہٹانے کا کام شروع کیا ہوا ہے۔
XS
SM
MD
LG