رسائی کے لنکس

logo-print

صدر اوباما کی افریقی نوجوان رہنماؤں سے ملاقات


امریکی صدر براک اوباما وائٹ ہاؤس میں منگل کے روز ایک ٹاؤن حال اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں جس میں وہ 46 افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے 115 نوجوان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر اوباما شرکاء سے آئندہ 50 برسوں میں افریقہ کے حوالے سے ان کے تصورات پر بات چیت کریں گے۔

جمعرات تک جاری رہنے والے اس مشاورتی اجلاس میں روزگار کے مواقعوں میں اضافہ، کاروبار کے فروغ اور نوجوان نسل کی حکومتی معاملات میں شرکت جیسے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

اجلاس کے شرکاء کی منگل کے روز امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن جب کہ بدھ کو وہ ایوانِ نمائندگان کے چند ارکان سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔

XS
SM
MD
LG