رسائی کے لنکس

ایف بی آئی کے نئے سربراہ کے لیے جیمز کومی کی نامزدگی متوقع


جیمز بی کومی (فائل فوٹو)
جیمز بی کومی (فائل فوٹو)

مسٹر کومی ایک ریپبلیکن ہیں اور ان کی نامزدگی ایک ایسے ہونے جا رہی ہے جب مسٹر اوباما کو بعض اہم نامزدگیوں کی توثیق کے لیے کانگریس میں ریپبلکنز کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔

صدر براک اوباما وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف بی آئی‘ کے سربراہ کے طور پر جیمز بی کومی کو نامزد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مسٹر کومی سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور حکومت میں محکمہ انصاف کے ایک اعلیٰ عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

اس نامزدگی سے واقفیت رکھنے والے دو لوگوں نے بتایا ہے کہ صدر اوباما ایف بی آئی کے موجودہ ڈائریکٹر رابرٹ ایس ملر سوئم کی جگہ مسٹر کومی کو نامزد کریں گے۔

مسٹر کومی ایک ریپبلیکن ہیں اور ان کی نامزدگی ایک ایسے ہونے جا رہی ہے جب مسٹر اوباما کو بعض اہم نامزدگیوں کی توثیق کے لیے کانگریس میں ریپبلکنز کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ صدر اوباما اس نامزدگی کا اعلان کب کریں گے۔ ایف بی آئی کے اعلیٰ حکام اس بارے میں متفکر ہیں کہ اگر صدر جون کے اوائل تک کسی کو نامزد نہیں کرتے تو ستمبر کے اوائل تک اس کی توثیق مشکل ہوجائے اور یہی وہ وقت ہوگا جب مسٹر ملر کو قانون کے تحت اپنے عہدے سے سبکدوش ہونا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بدھ کو مسٹر کومی پر تبصرے سے انکار کیا لیکن اس نامزدگی کے معاملے سے آگاہی رکھنے والے دو افراد کے مطابق مسٹر کومی مئی کے اوائل میں کنکٹیکٹ سے وائٹ ہاؤس میں صدر اوباما سے ملاقات میں اس عہدے پر بات چیت کرنے کے لیے آئے تھے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد انھیں بتایا گیا وہ صدر اوباما کی پسند ہیں اور ان کے درمیان اس معاملے پر مزید تبادلہ خیال کے دوبارہ ملاقات ہوئی۔

52 سالہ مسٹر کومی کو اس عہدے کے لیے ایک دوسری حتمی امیدوار لیزا او موناکو پر ترجیح دی گئی ہے جو جنوری سے وائٹ ہاؤس میں انسداد دہشت گردی کی اعلیٰ مشیر کے عہدے پر کام کرتی رہی ہیں۔

بعض ڈیموکریٹس نے ان خدشات کا اظہار کیا تھا کہ اگر صدر مسز موناکو کو نامزد کرتے ہیں، جو کہ محکمہ انصاف میں قومی سلامتی کے معاملے کو صرف نظر کر چکی ہیں جن میں گزشتہ سال سمتبر میں لیبیا کے علاقے بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر حملے کا معاملہ بھی شامل ہے، تو ریپبلکنز اس کو تنقید کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG