رسائی کے لنکس

صدارتی عہدے کے بعد، اوباما کھیل میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں


فائل
فائل

صدر نے تمام نجی سوالات کے جواب دیے، جن میں کھیلوں میں دلچسپی اور وائٹ ہاؤس آمد کے بعد سگریٹ پینے سے متعلق سوال۔ آخری سوال کے جواب میں، اُنھوں نے کہا کہ: ’گذشتہ پانچ برسوں میں ایک بھی (سگریٹ) نہیں (پیا)‘

صدر براک اوباما نے میعاد صدارت کے فرائض کی بجا آوری کے بعد، جس میں 15 ماہ باقی رہ گئے ہیں، اپنے ذاتی مستقبل کے بارے میں عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ کاجج بننا اُن کے مزاج کے خلاف ہے۔ تاہم، اُنھوں نے کہا ہے کہ ایک پیشہ ور باسکٹ بال ٹیم کا انتظام چلانے کا ذمہ لے سکتے ہیں۔

اوباما نے یہ بات مردوں کے لائف اسٹائل سے متعلق رسالے، ’جی کیو‘ کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں کہی ہے۔

صدر نے تمام نجی سوالات کے جواب دیے، جن میں کھیلوں میں دلچسپی اور وائٹ ہاؤس آمد کے بعد سگریٹ پینے سے متعلق سوال۔ آخری سوال کے جواب میں، اُنھوں نے کہا کہ: ’گذشتہ پانچ برسوں میں ایک بھی (سگریٹ) نہیں (پیا)‘۔

اسپورٹس رائٹر، بِل سائمنز کو منگل کے روز دیے گئے انٹرویو میں، اوباما نے کہا کہ ’ہاں، میرا مزاج باسکیٹ بال کے لیے موزوں ہے‘۔

تاہم، اُن کا کہنا تھا کہ ’میں تصور نہیں کر سکتا کہ فٹ بال کا کمشنر ایک سال میں چار کروڑ 40 لاکھ ڈالر تنخواہ حاصل کرتا ہے‘۔

’بالکل‘ ایسا ہوسکتا ہے۔ یہ تھا اُن کا جواب، جب اُن سے پوچھا گیا کہ وہ این بی اے ٹیم کی ملکیت میں شراکت دار بنیں گے۔ اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ’این بی اے ‘ کے تاریخی کھلیوں کے نشر مکرر کے طور پر نشریات سے بھی متاثر ہیں، مثلاً ’شکاگو بُلز‘ کے سابق عظیم کھلاڑی، مائیکل جورڈن۔

صدر نے کہا کہ جائیداد کی خرید و فروخت کے ارب پتی، ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف الیکشن لڑنا اُن کے لیے ایک دلچسپ مقابلہ ہوتا۔ اس سے مراد ریپبلیکن پارٹی کے وائٹ ہاؤس کے عہدے کے امیدواری کے خواہش مند کا مذاق اڑانا تھا۔

قانون کے سابق پروفیسر، اوباما نے عدالت عظمیٰ کے جج کے طور پر خدمات بجا لانے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کچھ مزید مدت تک زندگی کے جہد میں آگے آگے رہنا چاہتا ہوں‘۔

XS
SM
MD
LG