رسائی کے لنکس

logo-print

صدر اوباما چین اور فرانس کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے


مسٹر اوباما چین کے صدر ژی جنپنگ اور فرانس کے صدر فرانسواں اولاں سے سینٹ پیٹرزبرگ میں بات چیت کریں گے۔

امریکہ کے صدر براک اوباما ’جی۔20‘ اجلاس کے موقع پر جمعہ کو چین اور فرانس کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس کانفرنس کا مرکزی نکتہ تو اقتصادی معاملات ہیں لیکن یہاں شام کی صورت حال غالب رہی۔

مسٹر اوباما چین کے صدر ژی جنپنگ اور فرانس کے صدر فرانسواں اولاں سے سینٹ پیٹرزبرگ میں بات چیت کریں گے۔

روس کے شہر میں جاری جمعہ کو اس دو روزہ کانفرنس کا آخری دن ہے اور یہاں بھی امریکہ کی طرف سے شام پر حملے کے لیے حمایت حاصل کرنے کی خبریں گرم رہیں۔

جمعرات کو صدر اوباما نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ مشکلات کے باوجود رواں سال ایک نئے ٹرانس پیسیفک تجارتی معاہدے کو تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انھوں نے اس معاہدے پر جاپان کے وزیر اعظم شینزو ایبے سے ملاقات میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

مسٹر اوباما کا کہنا تھا کہ یہ ٹرانس پیسیفک شراکت داری سے تیزی سے ترقی پاتے خطے منڈیوں کا قیام عمل میں آئے گا۔
XS
SM
MD
LG