امریکہ کے صدر براک اوباما نے ایک ہی طرح کا کام کرنے والے مرد اورخواتین کو ایک جیسا معاوضہ دینے پر زور دیا ہے۔
سنیچر کو اپنے ہفتہ وار خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات باعث شرم ہے کہ ایک ہی جتنی تعلیمی قابلیت کے ساتھ ایک ہی شعبے میں کام کرنے والی خواتین، مردوں کی نسبت کم اجرت حاصل کرتی ہیں۔
صدر اوباما نے رواں ہفتے ہی ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت وفاقی کونٹریکٹرز اپنی تنخواہوں کی بابت تذکرہ کرنے والے ملازمین پر اظہار برہمی نہیں کریں گے۔
صدر کی جماعت ڈیموکریٹ نے اس انتخابی سال کے دوران جنس کی بنیاد پر معاوضے کے معاملے کو اٹھایا ہے۔
واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی کانگریس کی رکن کیتھی میموریز روجرز نے ریپبلکنز کی طرف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر اوباما کی اقتصادی پالیسی خواتین کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاروبار کی مدد کے لیے ریپبلکنز کی تجاویز سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ اس سے مرد و خواتین دونوں کو فائدہ ہوگا۔