رسائی کے لنکس

پاکستانی عوام کے لیے امریکی وزیرخارجہ کا تہنیتی پیغام


پاکستانی عوام کے لیے امریکی وزیرخارجہ کا تہنیتی پیغام
پاکستانی عوام کے لیے امریکی وزیرخارجہ کا تہنیتی پیغام

امریکہ کی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ صدر براک اوباما اور امریکی عوام کی طرف سے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کاپیغام دیتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہی ہیں جو 14اگست کو اپنا 64واں یوم آزادی منارہی ہے۔

ایک بیان میں ہلری کلنٹن نے کہا کہ 1947ء میں آزادی حاصل کرنے کے بعد سے پاکستانی عوام نے ایک مضبوط قوم کی تعمیر کے لیے کام کیا ۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جیسے بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح نے کہا تھا کہ”اگر ہم اس عظیم ریاست پاکستان کو خوشحال اور اور مسرور بنانا چاہتے ہیں تو ہماری تمام تر توجہ اس کے عوام کے فلاح پر مرکو زہونی چاہیے“۔ اس پرمسرت موقع پر امریکہ پاکستان کے یوم آزادی کی خوشیوں میں شریک ہے اور وہ پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے عوام کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے عزم کو دہراتا ہے۔

بیان میں امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا ”آپ یہ خاص دن چاہے اپنے خاندان ، دوستوں اور چاہنے والوں کے ساتھ منائیں، امریکہ آپ کے ساتھ ایک مخلص پارٹنر اور دوست کی طرح کھڑا ہے۔“

XS
SM
MD
LG