رسائی کے لنکس

امریکہ اور پاکستان کے درمیان واشنگٹن میں اعلیٰ سطحی مذاکرات


امریکہ اور پاکستان کے درمیان واشنگٹن میں اعلیٰ سطحی مذاکرات
امریکہ اور پاکستان کے درمیان واشنگٹن میں اعلیٰ سطحی مذاکرات

امریکہ اور پاکستان کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے واشنگٹن میں سیکیورٹی کے علاوہ متعدد اقتصادی اور معاشرتی مسائل کے بارے میں اعلیٰ سطح پر مذاکرات کریں گے۔

امریکی محکمہٴ خارجہ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مذاکرات کے اُن اجلاسوں کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے، جن میں دونوں حکومتوں کے اعلیٰ عہدے دار شرکت کریں گے۔ محکمہٴ خارجہ کے بیان میں اُن عہدے داروں کے بارے میں اور کوئى تفصیل نہیں بتائى گئى۔

توقع ہے کہ 24 مارچ کے مذاکرات میں پاکستان کے اقتصادی ترقیاتی منصوبوں، پانی اور توانائی کے مسائل، تعلیم، عوامی سفارت کاری، زراعت اور سیکیورٹی کے مسائل کا احاطہ کیا جائے گا۔

اوباما انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتر ی لانے کو اعلیٰ ترجیح کے معاملے کی حیثیت دی ہوئى ہے، لیکن اس کے باوجود خطّے میں امریکی پالیسیاں بدستور بہت غیر مقبول ہیں۔

بدھ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اوباما انتظامیہ نے ’امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کی وسعت اور گہرائی پر بار بار زور دیا ہے۔‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شراکت داری سیکیورٹی کے مسائل سے کہیں زیادہ آگے دُور تک جاتی ہے۔

XS
SM
MD
LG