رسائی کے لنکس

دہشت گرد کو امریکہ اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی کا اعتراف


دہشت گرد کو امریکہ اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی کا اعتراف
دہشت گرد کو امریکہ اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی کا اعتراف

تین پاکستانیوں نے اپنے ملک سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو امریکہ میں داخل کرانے کی منصوبہ بندی کے الزامات کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کا پیر کے روز کہنا تھا کہ ان لوگوں کو ایک دہشت گرد گروپ کو ”معاون مواد کی فراہمی کی سازش“ کے جرم میں اڑھائی لاکھ ڈالر جرمانہ اور پندرہ سال قید کی سزا کا سامنا ہوگا۔ سزا پوری ہونے پر انھیں ملک بدر کردیا جائے گا۔

عدالتی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ عرفان الحق، قاسم علی اور زاہد یوسف ایکواڈور کے علاوے کوئٹو میں انسانی اسمگلنگ کا ایک نیٹ ورک چلاتے ہیں اور یہ ایک ایسے شخص کو امریکہ اسمگل کرنے کے لیے رضامندتھے جسے وہ تحریک طالبان پاکستان کا رکن سمجھتے تھے۔ اس تنظیم کو امریکہ دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔

لیکن ان تینوں افراد کو خبر ہوئے بغیر کیے گئے ایک خفیہ آپریشن میں انھیں گرفتار کیاگیا۔ مبینہ دہشت گرد ایک فرضی کردار تھا جسے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے دہشت گردوں کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے تخلیق کیا۔

عرفان، قاسم اور زاہد کو رواں سال مارچ میں گرفتار کیا گیا۔

نائب اٹارنی جنرل لیزا موناکو کا کہنا تھا کہ اس مقدمے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افرا دکس طرح دہشت گردوں کو ایک ملک سے دوسرے ملک جانے میں مدد کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG