رسائی کے لنکس

امریکہ: قیدیوں اور اُن کے عزیزوں کے لیے ریڈیو پروگرام


اس پروگرام کے پروڈیوسر سمیت زیادہ تر عملہ ان افراد پر مشتمل ہے جو کہ ماضی میں کسی جرم میں سزا یافتہ رہ چکے ہیں۔

امریکی جیل میں قید افراد اور اُن کے عزیزوں کے لیے ہیوسٹن میں ایک منفرد ریڈیو پروگرام نشر کیا جاتا ہے جس میں قیدیوں کے مسائل پر بحث و مباحثہ کے علاوہ انہیں ان کے عزیز و اقارب پیغامات بھی دیتے ہیں۔

دو گھنٹے طویل یہ ہفتہ وار پروگرام ’’پرزنر شو‘‘ سرکاری امداد سے چلنے والے ایک ریڈیو اسٹیشن پر شروع کیا گیا، جس کے پروڈیوسر سمیت زیادہ تر عملہ ان افراد پر مشتمل ہے جو کہ ماضی میں کسی جرم میں سزا یافتہ رہ چکے ہیں۔

پروڈیوسر ڈیوڈ کو لینگورتھ کے مطابق انھوں نے بھی یہ شو پہلی مرتبہ جیل ہی میں سنا تھا۔

’’اس (پروگرام) نے مجھ پر ظاہر کیا کہ کس طرح خیال رکھا جاتا ہے، اور کوئی باہر ہے جو کہ (آپ) کا خیال رکھتا ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ شو میں ہر ایک کو کال کر کے اس کا حصہ بننے کی اجازت ہے لیکن اکثر جانی پہچانی آوازیں ہی سننے کو ملتی ہیں۔

’’ہم باقاعدگی سے فون کرنے والوں کے نام بھی بتا سکتے ہیں اور ہم ان کی زندگیوں کا حصہ ہیں۔ یہی بات ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔‘‘

شو میں مستقل عملے کے علاوہ ماہرین بھی آ کر قیدیوں کی صحت، قانونی مسائل اور موت کی سزا کے بارے میں آرا دیتے ہیں۔

ایک پروگرام کچھ یوں شروع ہوتا ہے ’’شام بخیر بالخصوص ٹیکساس میں ان مردوں اور عورتوں کو جو کہ موت کی سزا کے انتظار میں ہے اور ان کے اہل خانہ کو جو یہ نشریات سن رہے ہیں۔۔۔ آپ میں سے بہت سے جانتے ہیں کہ ٹیکساس سزا موت پر عمل درآمد کے اعتبار سے سب سے آگے ہیں اور 1982 سے 550 لوگوں کو سزائیں مل چکی ہیں۔‘‘

مزید برآں بسا اوقات ڈینس پرائس جیسے سابق قیدی لائیو میوزک پیش کرتے ہیں۔

’’میں اپنے بچے کے لیے اچھا انسان بننا چاہتا ہوں لیکن یہ میری زندگی کا ایک باب ہے اور اس سے میں نے سیکھا۔ میرے خیال میں اس نے وہ بنایا جو کہ میں ہوں۔‘‘

XS
SM
MD
LG