رسائی کے لنکس

روسی لڑاکا طیارے امریکی فضائی حدود میں


روسی ٹی یو 95 بمبار طیارہ (فائل)
روسی ٹی یو 95 بمبار طیارہ (فائل)

’دو بمبار طیارے ’ایئر ڈفنس آئی ڈینٹیفی کیشن زون‘ سے پہلے ہی واپس ہوئے، جب کہ دو بمبار طیارے کیلیفورنیا کے شمالی ساحل کے قریب جنوب کی طرف نکل گئے‘: ترجمان پینٹاگان

اِس ہفتے کے اوائل میں طویل فاصلے والے روسی بمبار طیارے امریکی فضائی حدود کے ’فضائی دفاع کے شناختی زون‘ میں داخل ہوئے، لیکن امریکی دفاع کی فضائی حدود کے اندر وارد ہونے سے پہلے پہلے باہر نکل گئے۔

پینٹاگان کے ترجمان، کرنل اسٹیو وارن نے بتایا ہےکہ پیر کے دِن الاسکا میں امریکی لڑاکا طیاروں نے روسی ’ری فیوئلنگ ٹینکر‘ اور چار بمبار طیاروں کو آتے دیکھا اور شناخت کیا۔

اُنھوں نے کہا کہ، ’دو بمبار طیارے ’آئی ڈینٹیفی کیشن زون‘ سے پہلے ہی واپس ہوئے، جب کہ دو بمبار طیارے کیلیفورنیا کے شمالی ساحل کے قریب جنوب کی طرف نکل گئے‘۔


’ایئر ڈفنس آئی ڈینٹیفی کیشن زون‘ امریکہ کے فضائی حدود سے پہلے کا علاقہ ہے، تاکہ کسی غیر ملکی طیارے کو اپنی طرف آتا دیکھ کر، اُس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

وارن نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں کے دوران فوج نے ایسی تقریباً 50 پروازیں دیکھی ہیں۔
XS
SM
MD
LG